the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ڈورنکل ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع پیش آیا ۔ملزم فرار ۔
ریل میں گانجہ کی منتقلی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے پکٹر لیا ۔اس شخص کو پولیس اسٹیشن کو لے جانے کے دوران فرار ہوگیا ۔ڈورنکل جی آر پی ایس آئی پی دیویندر کے تفصیلات کے مطابق کل رات وشاکھا پٹنم سے حضرت نظام الدین کو جانے والی لنک ایکسپریس میں جی پی آر کانسٹیبل اوم کار اور اے آر کانسٹیبل کرشنا ریل میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ریل کھمم سے آگے جانے کے بعد ایک بوگی میں مشکوک نظر آنے پرایک شخص سے سوالات کئے ۔بعد ازاں اس سے متعلقہ اشیاء کی تنقیح کرنے پر دوتھیلوں میں گانجے ہونے کی نشاندہی کی ۔ریل ڈورنکل ریلوے اسٹیشن پر توقف کے دوران اس شخص کو اورگانجہ سے بھرے تھیلوں کا اتار لیا گیا ۔اس کی شخص کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ وہ نائجرین شہر ی ہے ۔گانجہ کے تھیلوں اور اس شخص کوجی پی آر پولیس اسٹیشن کومنتقلی کے دوران اس شخص نے تھیلوں کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی ۔یہ دو کانسٹیبل فوری اسٹیشن پہنچ کر ملازمین کو اطلاع دی ۔جس



پر جی پی آر ایس آئی دیویندر اور کھمم ایس آئی روی راج اسٹیشن پہنچ کر اس نائجیرین کو تلاش کرنے لگے لیکن وہ نہیں ملا۔بعد ازاں تحصیلدار شفیع الدین نے اسٹیشن پہنچ کر پنچ نامہ کیا ۔اس نائجیرئن کے ایک پاکٹ میں 4.3کلو اور دوسری پاکٹ میں 4.2کلو گانجہ جملہ 8.5 ،اور اس کے بیاگ سے دو عدد کپڑے کے جوڑے ،ایک سیامسنگ فون ،ایک نوکیا فون ،کلر زیراکس پاسپورٹ ،ویزا ،جرنی پاس ،اور فو ٹو آئی ڈی کارڈ دستیاب ہوئے ۔ان تمام ثبوتوں کی بنیاد پر اس کانام مڑکا یوکی الائگا کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ۔پولیس نے کہاکہ اس کی عمر 37سال ہوسکتی ہے ۔اس کے پاس فیڈرل ریپبلک آف نائجیرین سے بزنس کے سلسلے میں ویزا حاصل کرنے کی تفصیلات درج ہیں ۔اس کے پاس سے ممبئی کے دیوا سے چتراپتی ریلوے اسٹیشن سے تعلق رکھنے والا پاس بھی دستیاب ہوا ہے ۔پولیس نے کہا کہ ڈورنکل ریلوے اسٹیشن سے فرار ہونے والا نائجیرین شہری اسی علاقہ میں موجود ہوسکتا ہے لھذا جس کسی کونظر آئے تو وہ اس سیل نمبرس 08719-227757,9440627537,9440627513,9440627518پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.